مرحبا آپ کی یہ شان رسولِ عربی
مرحبا آپ کی یہ شان رسولِ عربی
خود خدا کرتا ہے اعلان رسولِ عربی
کر کے تخلیقِ دو عالم یہ کہا خالق نے
تیری نعلین کے قربان رسولِ عربی
انبیا سر کو جھکائے ترے آگے ہیں کھڑے
ہیں فرشتے ترے دربان رسولِ عربی
آپ کی شانِ کریمی کو بیاں کرنے کو
بھیجا اللہ نے قرآن رسولِ عربی
تیرے قبضے میں ہے یہ عرض و سما لوح قلم
تو ہے سلطانوں کے سلطان رسولِ عربی
تیری دہلیز کے صدقے ہی بنے بیٹھے ہیں
کوئی بوزر کوئی سلمان رسولِ عربی
جس روح پاک کا عاشق ہے خدا اس کا مجھے
کیوں نہ ہو دید کا ارمان رسولِ عربی
لب پہ اس وقت رہے تیرے حسنؔ صل علی
جسم سے جب ہو جدا جان رسولِ عربی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.