Font by Mehr Nastaliq Web

مرحبا آپ کی یہ شان رسول_عربی

سید حسن احمد

مرحبا آپ کی یہ شان رسول_عربی

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    مرحبا آپ کی یہ شان رسول عربی

    خود خدا کرتا ہے اعلان رسول عربی

    کر کے تخلیق دو عالم یہ کہا خالق نے

    تیری نعلین کے قربان رسول عربی

    انبیا سر کو جھکائے ترے آگے ہیں کھڑے

    ہیں فرشتے ترے دربان رسول عربی

    آپ کی شان کریمی کو بیاں کرنے کو

    بھیجا اللہ نے قرآن رسول عربی

    تیرے قبضے میں ہے یہ ارض و سما لوح و قلم

    تو ہے سلطانوں کے سلطان رسول عربی

    تیری دہلیز کے صدقے ہی بنے بیٹھے ہیں

    کوئی بوزر کوئی سلمان رسول عربی

    جس روح پاک کا عاشق ہے خدا اس کا مجھے

    کیوں نہ ہو دید کا ارمان رسول عربی

    لب پہ اس وقت رہے تیرے حسنؔ صل علیٰ

    جسم سے جب ہو جدا جان رسول عربی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے