Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمنا تھی کہ ہم بھی روضۂ سرکار پر جاتے

اسیدالحق قادری

تمنا تھی کہ ہم بھی روضۂ سرکار پر جاتے

اسیدالحق قادری

MORE BYاسیدالحق قادری

    تمنا تھی کہ ہم بھی روضۂ سرکار پر جاتے

    جہاں پر عاشقوں کا آج میلہ لگا ہوگا

    فرشتے عرش سے بہر سلامی آرہے ہوں گے

    پر روح الامیں جاروب روضہ بن گیا ہوگا

    ادب گاہیست زیر آسماں از عرش نازک تر

    جنیدوقت بھی پاسِ نفس کر کے کھڑا ہوگا

    کسی کے بخت کی زلفیں سنواری جارہی ہوں گی

    کسی کا بخت خوابیدہ جگایا جا رہا ہوگا

    ادھر آقا نواسوں کا اتارا بانٹتے ہوں گے

    ادھر بیت الشرف والوں کا صدقہ بٹ رہا ہوگا

    بوصیری، جامی و قدسی قصائد لکھ رہے ہوں گے

    کوئی حسان نعت سرورِ دیں پڑھ رہا ہوگا

    کوئی سرمہ بناتا ہوگا خاکِ راہِ طیبہ کو

    کسی کو جذب الفت ان کی جانب کھینچتا ہوگا

    صداقت کا عدالت کا سخاوت کا شجاعت کا

    امامت کا ولایت کا خزانہ بٹ رہا ہوگا

    گنہگاروں سیہ کاروں خطاکاروں کا طیبہ میں

    شفاعت کی سند لینے کو میلا لگ گیا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے