Sufinama

مدینے کی زمیں پر صبح کا عالم پسند آیا

ابوالوفا فصیحی

مدینے کی زمیں پر صبح کا عالم پسند آیا

ابوالوفا فصیحی

MORE BYابوالوفا فصیحی

    مدینے کی زمیں پر صبح کا عالم پسند آیا

    سکوت سبزہ و گل گریۂ شبنم پسند آیا

    سر میدان طائف ایک مرد نینوائی کو

    محمدؐ مصطفیٰؐ کا گیسوئے پرخم پسند آیا

    وہ ہر عالم کی رحمت ہیں کسی عالم میں رہ جاتے

    یہ ان کی مہربانی ہے کہ یہ عالم پسند آیا

    بہ فیض گرمیٔ عشق نبی یہ حال ہے ہمدم

    بیابان عرب کا آتشیں موسم پسند آیا

    در جاناں یہ کیا گزری دل جاناں نے کیا سمجھا

    مری ہستی کو میرا سجدۂ پیہم پسند آیا

    حرم والو مبارک ہو دیار قدس میں رہنا

    مجھے لیکن دیار رحمت عالم پسند آیا

    عرب کے سنگ در پر ہے عجم کی لوح پیشانی

    تماشہ دیکھنے والوں کو یہ سنگم پسند آیا

    تصور نے دیار عشق کی منزل پہ پہنچایا

    وفاؔ ہم کو یہی رہبر یہی ہمدم پسند آیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے