کرتے ہیں کرم جس پہ بھی سرکارِ مدینہ
کرتے ہیں کرم جس پہ بھی سرکارِ مدینہ
ہوتا ہے نصیب اس کو ہی دیدارِ مدینہ
پڑھتا ہے درود آپ کی جو ذات پہ ہر دم
ملتا ہے اسے سایۂ دیوارِ مدینہ !
اس شخص کو دنیا کا کوئی غم نہیں ہوتا
وہ شخص جو رہتا ہے طلب گارِ مدینہ
جس دل میں بسی رہتی ہو ولیوں کی محبت
رہتے ہیں اسی دل میں ہی سرکارِ مدینہ
داتا کی گلی کافی غریبوں کے لئے ہے !
داتا کے بھی روضے پہ انوارِ مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.