مصطفیٰ بھی آپ ہیں خیرالوریٰ بھی آپ ہیں
مصطفیٰ بھی آپ ہیں خیرالوریٰ بھی آپ ہیں
مجتبیٰ بھی آپ ہیں نورالہدیٰ بھی آپ ہیں
آپ محبوبِ خلائق آپ محبوبِ خدا
میرے دل کی ہر دعا کا مدعا بھی آپ ہیں
آپ کے دم سے ہوئی کافور ظلمت دہر سے
مہرِ باراں آپ خورشیدِ حنا بھی آپ ہیں
آپ دریائے کرم ہیں آپ ہیں بحرِ عطا
بے نواؤں بے کسوں کا آسرا بھی آپ ہیں
مجھ کو رستے سے بھٹکنے کا کوئی خدشہ نہیں
میری منزل آپ میرے رہنما بھی آپ ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.