مصطفیٰ بھی آپ ہیں خیر_الوریٰ بھی آپ ہیں
مصطفیٰ بھی آپ ہیں خیر الوریٰ بھی آپ ہیں
مجتبیٰ بھی آپ ہیں نور الہدیٰ بھی آپ ہیں
آپ محبوب خلائق آپ محبوب خدا
میرے دل کی ہر دعا کا مدعا بھی آپ ہیں
آپ کے دم سے ہوئی کافور ظلمت دہر سے
مہر باراں آپ خورشید حنا بھی آپ ہیں
آپ دریائے کرم ہیں آپ ہیں بہر عطا
بے نواؤں بے کسوں کا آسرا بھی آپ ہیں
مجھ کو رستے سے بھٹکنے کا کوئی خدشہ نہیں
میری منزل آپ میرے رہنما بھی آپ ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.