Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہارے در کا میں بھی ہوں گدا سرکارِ ربانی

ضیاؤالدین تنہا

تمہارے در کا میں بھی ہوں گدا سرکارِ ربانی

ضیاؤالدین تنہا

MORE BYضیاؤالدین تنہا

    تمہارے در کا میں بھی ہوں گدا سرکارِ ربانی

    عطا کر دو، عطا کر دو، عطا سرکارِ ربانی

    بدل دی رب نے بھی اس کی دِشا سرکارِ ربانی

    تمہارے نام کو جس نے جپا سرکارِ ربانی

    مرا ایماں ہے تیری بادشاہت لازوالی ہے

    ترا سکہ ہمیشہ ہی چلا سرکارِ ربانی

    مریضِ عشق ہیں ہم بھی تمہاری دید کے طالب

    ہمارے درد کی ہو بھی دوا سرکارِ ربانی

    مقدر کا لکھا تو سب کا سب کو مل ہی جاتا ہے

    مقدر سے سوا تم نے دیا سرکارِ ربانی

    تمہاری خوبیاں اہلِ نظر نے دیکھیں تو بولے

    جمالِ غوث کا ہیں آئینہ سرکارِ ربانی

    ہمارے دل میں خواہش ہے تو بس یہ تنہا خواہش ہے

    تمہارے قدموں میں آئے قضا سرکارِ ربانی

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 372)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے