Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہارے در کا میں بھی ہوں گدا سرکار_ربانی

ضیاؤالدین تنہا

تمہارے در کا میں بھی ہوں گدا سرکار_ربانی

ضیاؤالدین تنہا

MORE BYضیاؤالدین تنہا

    تمہارے در کا میں بھی ہوں گدا سرکار ربانی

    عطا کر دو عطا کر دو عطا سرکار ربانی

    بدل دی رب نے بھی اس کی دشا سرکار ربانی

    تمہارے نام کو جس نے جپا سرکار ربانی

    مرا ایماں ہے تیری بادشاہت لا زوالی ہے

    ترا سکہ ہمیشہ ہی چلا سرکار ربانی

    مریض عشق ہیں ہم بھی تمہاری دید کے طالب

    ہمارے درد کی ہو بھی دوا سرکار ربانی

    مقدر کا لکھا تو سب کا سب کو مل ہی جاتا ہے

    مقدر سے سوا تم نے دیا سرکار ربانی

    تمہاری خوبیاں اہل نظر نے دیکھیں تو بولے

    جمال غوث کا ہیں آئینہ سرکار ربانی

    ہمارے دل میں خواہش ہے تو بس یہ تنہاؔ خواہش ہے

    تمہارے قدموں میں آئے قضا سرکار ربانی

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 372)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے