Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ گھرانا ہے علی کا مرتبہ کچھ اور ہے

ضیاؤالدین تنہا

یہ گھرانا ہے علی کا مرتبہ کچھ اور ہے

ضیاؤالدین تنہا

MORE BYضیاؤالدین تنہا

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف-ایران)

    یہ گھرانا ہے علی کا مرتبہ کچھ اور ہے

    سب سے اونچا یہ گھرانا باخدا کچھ اور ہے

    ہاں ابو طالب عمر حمزہ کا ڈر تو ہے مگر

    کافروں میں مرتضیٰ کا دبدبہ کچھ اور ہے

    تجربے سے میں بتاؤں یہ کہیں لکھا نہیں

    جو علی کو ہے سنا اس سے سوا کچھ اور ہے

    عشق والے، یہ علی کو دیکھ کر کہنے لگے

    ان کے قدموں میں بھلا ہے، فائدہ کچھ اور ہے

    کچھ نہ کچھ تو روشنی ہے سب کے کنبے میں مگر

    اس گھرانے کی زمانے میں ضیا کچھ اور ہے

    یوں تو زہرا کے ہیں شوہر، پنجتن میں بھی ہیں وہ

    خم کے منبر پر، علی کا مرتبہ کچھ اور ہے

    سب سے لڑکر جان تو اپنی بچا لے گا عدو

    جنگ میں تنہاؔ علی سے سامنا کچھ اور ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 375)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے