نعت و منقبت
پیغمبرِ اسلام حضرت محمد پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ اسی طرح اشعار کے ذریعے کسی صوفی کی تعریف کرنے کو منقبت کہتے ہیں۔
مارہرہ کے ایک خوش حال صوفی، علم و ادب کی فضاؤں سے معمور اور رشد و ہدایت میں مشہور۔
قبل از جدید شاعروں میں شامل، روایت اور جدت کے امتزاج کی شاعری کے لیے جانے جاتے ہیں؛ ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے
سلسلۂ ابوالعلائیہ جہاں گیریہ کے بہترین مصنف و شاعر اور گوا میں صوفی روایت کی نشر و اشاعت کے لئے کوشاں
نعتیہ ادب کے لئے مشہور اور ’’میلاد و نعت‘‘ ’’دیوان ہدیۂ مدحِ پیغمبر‘‘ نامی کتاب کے مصنف