نعت و منقبت
پیغمبرِ اسلام حضرت محمد پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ اسی طرح اشعار کے ذریعے کسی صوفی کی تعریف کرنے کو منقبت کہتے ہیں۔
ماہنامہ فاران کے مدیر اعلیٰ اور پاکستان کی مشہور علمی و ادبی شخصیت
امیر مینائی کے رنگِ سخن کو وقار اور پاکیزگی کے ساتھ آگے بڑھانے والی شخصیت۔
ایک ممتاز نعت گو شاعر ہیں، جن کی شاعری فکر کی بلندی، سلاستِ بیان اور عشقِ رسول کے پُرخلوص اظہار سے پہچانی جاتی ہے۔
ریڈیو، صحافت اور شاعری تینوں میدانوں میں اپنی الگ شناخت قائم کرنے والے ادیب۔
’’محدثِ اعظمِ ہند‘‘ کے خطاب سے مشہور، آپ خطیب و ادیب، بے باک صحافی اور بلند پایہ شاعر بھی تھے۔
نعت خوانی کو زندگی کا مستقل مشغلہ بنانے والے صاحبِ سوز بزرگ۔