Sufinama

چلو ری سکھی آج منگل گائیں

سید ضیاالحق

چلو ری سکھی آج منگل گائیں

سید ضیاالحق

MORE BYسید ضیاالحق

    چلو ری سکھی آج منگل گائیں

    اپنے پیا کا جنم دن منائیں

    دیئے سونے چاندی کے چَو مُکھ جلائیں

    صدیق کے گھر ساج سجائیں

    ستارے بھی آکاش سے توڑ لائیں

    ہریالے بندڑے کا منڈپ سجائیں

    خوشی کا ہے دن شادیا نے بجائیں

    رنگیلے ہٹیلے کے بلہار جائیں

    سجا کر انہیں خواجہ جی لا رہے ہیں

    کہ مور مُکٹ غوث الاعظم لگائیں

    یہاں جمع ہیں سلسلہ کے بڑے سب

    علی اور صدیق ہیں دائیں بائیں

    محمد کی آمد کا لو شور اٹھا

    انہیں دیکھ کر اپنے بھاگ جگائیں

    ملاتے ہیں صدیق یہ کہہ کے ابنی

    وہ دیکھو نبی دے رہے ہیں دعائیں

    سنو خواجۂ ہند فرما رہے ہیں

    تو دیکھے گا چھٹ جائیں گی سب گھٹائیں

    رکھیں گی بھلا کس کا ایمان باقی

    یہ چنچل نگاہیں یہ کافر ادائیں

    قیامت تلک یوں ہی بستا رہے تو

    ہماری طرح سینکڑوں آئیں جائیں

    بھڑک کر یہ الفت کی چنگاریاں سب

    طورِ تجلی میں گھل مل جائیں

    خدایا تمنا ہو سیدؔ کی پوری

    سہاگن مرے ان کی لے کر بلائیں

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 363)
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے