Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آنکھ ملتے ہی مروت آگئی

انور فرخ آبادی

آنکھ ملتے ہی مروت آگئی

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    دلچسپ معلومات

    خمسہ عاشقانہ کے عنوان سے انور فرخ آبادی نے آزادؔ افغانی کی غزل پر تضمین لگائی ہے جسے اسمٰعیل آزاد قوال نے گایا ہے۔

    آنکھ ملتے ہی مروت آگئی

    پیار کیا آیا مصیبت آگئی

    ناز اٹھانے سے نزالت آگئی

    سامنے جب ان کی صورت آگئی

    دل ہوا صدقہ محبت آگئی

    آج مایوسی بھی ارماں بن گئی

    زندگی رشک گلستان بن گئی

    دشمنیِ جاں راحت جاں بن گئی

    بے سرو سامانی ساماں بن گئی

    تم جو آئے گھر میں برکت آگئی

    درد اٹھنا تھا کہ آرام آ گیا

    پھر مرے لب پر ترا نام آگیا

    یہ دل ناکام بھی کام آگیا

    فتنۂ محشر لبِ بام آگیا

    اب سمجھ لیجئے قیامت آگئی

    غم بھری فریاد کی رکھ لے تو لاج

    اک دل برباد کی رکھ لے تو لاج

    انورؔ ناشاد کی رکھ لے تو لاج

    یا خدا آزادؔ کی رکھ لے تو لاج

    آج اک بت پر طبیعت آگئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے