Sufinama

بیخودی میں داستانِ غم سنا دیتا ہوں میں

نا معلوم

بیخودی میں داستانِ غم سنا دیتا ہوں میں

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    بیخودی میں داستانِ غم سنا دیتا ہوں میں

    شور نالوں سے قیامت کا مچا دیتا ہوں میں

    چرخ کیا ہے عرش تک کو بھی ہلا دیتا ہوں میں

    ہر بشر کو خون کے آنسو رلا دیتا ہوں میں

    بیٹھے بیٹھے فتنۂ محشر جگا دیتا ہوں میں

    رحم کر اے بدگمانی کچھ تو آخر رحم کر

    گر نہ جائے یاس کی بجلی میری امید پر

    بڑھ گیا ہے اشتیاق دیدِ جاناں اس قدر

    جب سنا دیتا ہے کوئی ان کے آنے کی خبر

    رہ گذر میں دیدۂ حسرت بچھا دیتا ہوں میں

    ہے شبِ تاریکِ ہجراں اور نگاہیں بیقرار

    دم لبوں پر آگیا ہے دل ہے وقفِ انتظار

    اے مسیحا رحم کے قابل ہے میرا حالِ زار

    تو جفا کرتا ہے میں کرتا ہوں جان و دل نثار

    دیکھ ظالم ظلم کے بدلے بھی کیا دیتا ہوں میں

    ہم تو جاتے ہیں بلا سے کچھ بھی ہو سود و زیاں

    اب خزاں آئے چمن میں یا بہارِ بے خزاں

    یاسِ خود داری نے آخر کر دیا بے خانماں

    کیا بگاڑے گی میرا اب گر کے برقِ نا گہاں

    آشیاں پہلے ہی اے عاقلؔ جلا دیتا ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے