اصدق پیا اصدق پیا دل میرا پکارے دل میرا پکارے
اے خدا وندا تو ذاتِ کبریا کے واسطے
رحم کر مجھ پر محمد مصطفیٰ کے واسطے
میں ہوا ہوں سخت زار اس بند محنت میں اسیر
کھول دے مشکل علی مرتضیٰ کے واسطے
والی ہندوستاں خواجہ معین الدین حسن
دے مجھے اپنی ولا اس شاہِ ہدیٰ کے واسطے
عشق اپنا دے مجھے اے میرے مولائے کریم
شاہ نظام الدین محبوب اؤلیا کے واسطے
قبلہ گاہ واصلاں و کعبۂ جانِ حزیں
اصدق صدوق نما نورِ خدا کے واسطے
دے مجھے اپنی محبت اور قطع ماسوا
واسطہ پیران شجرہ چشیتہ کے واسطے
اس بشیرؔ ناتواں کا خاتمہ بالخیر ہو
سید کونین و شاہِ کربلا کے واسطے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.