منم ادنیٰ ثنا خوانِ محمد
غلامے از غلامانِ محمد
میں حضرت محمدۖ کا ادنی سا مدح خواں اور آنحضرتۖ کے غلاموں کا غلام ہوں۔
محمد ہست مہمانِ خداوند
دو عالم ہست مہمانِ محمد
حضرت محمدۖ اللّہ کے مہمان ہیں اور یہ دونوں جہاں آنحضرتۖ کے مہمان ہیں۔
دو عالم روز و شب در گفتگویش
ہمہ قرآن در شانِ محمد
دونوں عالم رات و دن آپ کی ہی باتیں کیا کرتے ہیں یہاں تک کہ تمام کلام پاک آپ کی شان میں قصیدہ پڑھتا ہے۔
ہمہ عالم گدائے کوچۂ او !
سکندر از گدایانِ محمد
پوری دنیا اسکی گلی کی فقیر ہے اور سکندر خود در حضرت محمدۖ کا فقیر ہے۔
تمامی انبیا و اؤلیاہم
نمک خوردند از خوانِ محمد
سارے انبیا اور اولیا بھی حضرت محمدۖ کے نمک خوار ہیں۔
گنہگارم سیہ کارم و لیکن
بدستم ہست دامانِ محمد
میں گناہگار اور سیاہ کار تو ہوں لیکن حضرت محمدۖ کا دامن میرے ہاتھ میں ہے۔
نہ تنہا ہست اعظمؔ نعت خوانش
خدائے ما ثنا خوانِ محمد
اعظم اکیلا آنحضرتۖ کا نعت خواں نہیں ہے بلکہ ہمارا اللّہ خود حضرت محمد کا مداّح ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.