نخل قدش کہ از چمن جاں برآمدہ
نخل قدش کہ از چمن جاں برآمدہ
شاخ گلے بصورت انساں برآمدہ
1. آپ کا (رسول اللہ کا) نخل قد (سراپائے وجود) چمنِ حیات (جاوداں) سے برآمد ہوا ہے۔ آپ کی مثال شاخِ گل کی ہے جو صورتِ انسانی میں ظاہر ہوئی ہے۔
بہر نظارۂ گل روئے تو ہر طرف
گل ہر ز شاخ درخشاں برآمدہ
2. آپ کے پھول سے حسین چہرے کے نظارے کے لئے ہر طرف چمن کے درختوں میں پھول کھل گئے ہیں ( شاعر کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ چمن کے رنگا رنگ اور حسین پھول، صرف آپ کے روئے منور کے نظارے کے لئے معرض وجود میں آئے ہیں، کیونکہ انسانی چمنستان میں آپ سے بڑھ کر حسین، خوش منظراور خوش ادا، کوئی پھول آج تک نہیں کھلا )۔
اکنوں توئی جمیل جہاں گرچہ پیش ازیں
آوازۂ جمال ز کنعاں برآمدہ
3. اب آپ ہی دنیامیں سب سے حسین ہیں اگر چہ کنعان سے بھی خوبصورتی کا شہرہ اٹھا تھا۔ (یعنی حضرت یوسف علیہ السلام کے حسن کا، لیکن آپ ان سے بھی زیادہ حسین ہیں)۔
یک آفتاب کرد زچندیں افق طلوع
یک سر زصد ہزار گریباں برآمدہ
4. آپ کا ظہور ایسا ہی ہے کہ) ایک آفتاب نے کئی افق سے طلوع کیا ہے، ایک سر لاکھوں گریباں سے ظاہر ہوا۔
از فرق تا قدم ہمہ جان است آں نہاں
گویا ز آب چشمۂ حیواں برآمدہ
5. آپ کی ذات سر سے پیر تک جان ہی جان ہے (یعنی حیات ہی حیات ہے) گویا آپ چشمۂ حیات کے پانی سے ظاہر ہوئے۔ (یعنی آپ کی ذات، آپ کی صفات ، آپ کی بات، آپ کی ہر ادا زندگی بخش اور حیات آفریں ہے۔ اور آپ خود اسی طرح زندہ اور باحیات ہیں جیسے قبل موت تھے)۔
در ہر چمن کہ خواند فغانی سرود غم
افغاں زبلبلان خوش الحاں برآمدہ
6. فغانی نے جس جس چمن میں غم عشق کی بانسری بجائی، خوش الحان بلبلوں کا شور گونج اٹھا (یعنی فغانی کے کلام میں بڑی تاثیر ہے)۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 283)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.