گوہر عشقت ز کان دیگرست
تیر شوکت از کمان دیگرست
تیرے عشق کے جوہر کا معدن الگ ہے اور تیری شان و شوکت کا تیر کسی دوسری کمان سے نکلا ہے۔
طایر قدسی کہ در قالب رسید
نیک بنگر ز آشیان دیگرست
وہ مقدس پرندہ جو وجود میں آیا ہے، ٹھیک سے دیکھو وہ کسی اور بسیرے سے ہے۔
ہر کہ از شمشیر عشقت شد شہید
زندگیٔ او بہ جان دیگرست
ہر وہ شخص کہ جو تیرے عشق کی تیغ سے شہید ہوا اس کی زندگی دوسری زندگی کے لیے ہے۔
تیر عشق او کہ بر جانم رسید
از کمان پہلوان دیگرست
تیری محبت کا جو تیر مجھے لگا ہے،وہ کسی اور جری کی کمان سے نکلا ہے۔
احمدؔ از جام شرابت مست شد
ایں شرابے از دکان دیگرست
احمد تیری مے کے جام سے سرشار ہو چکا ہے لیکن یہ مے دوسری دکان سے ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.