قبلہ روئے تو یا رسول اللہ
قبلہ روئے تو یا رسول اللہ
کعبہ کوئے تو یا رسول اللہ
1. آپ کا روئے منور قبلہ ہے یا رسول اللہ! آپ کی گلی کعبہ ہے یا رسول اللہ۔
گر چہ دور از تنم ولے جانم
پیش روئے تو یا رسول اللہ
2. گرچہ دور ہوں جسمانی طور پر لیکن میری جان آپ کے سامنے ہے، یارسول اللہ۔
وحی منزل بود بگفتۂ حق
گفتگوئے تو یا رسول اللہ
3. گفتۂ حق سے آپ کی گفتگو وحی منزل ہوتی ہے، یا رسول اللہ۔
کاش عمرم ہمہ بسر گردد
روبروئے تو یا رسول اللہ
4. کاش آپ کے رو برو تمام عمر بسر ہوجائے، یارسول اللہ۔
ہم چو ویس قرن بجاں دارم
آرزوئے تو یا رسول اللہ
5. اویس قرنی کی طرح دل میں آپ کی آروزو رکھتا ہوں، یا رسول اللہ۔
رشتۂ جان محیؔ از ازل است
تار موئے تو یا رسول اللہ
6. یا رسول اللہ! ازل سے ہی محی کی جان کا رشتہ آپ کا تار زلف سے ہے (یعنی جس طرح موتی دھاگے میں پرویا ہوتا ہے، اسی طرح محی کی روح آپ کے زلف کے تار میں پروئی ہوئی ہے، یہ بات عشق نبوی کے علاوہ اس معنی میں بھی بیان کی جارہی ہے کہ حضرت محی موئے مبارک کے حامل اور اس کے محافظ ومتولی بھی ہیں)۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 290)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.