نفس دشمن ہے، اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے، جو بھی نفس سے ہوشیار نہ رہے گا نقصان اٹھائے گا، جس نے نفس سے جنگ کی اس نے خوب کی، جس کا نفس اس پر غالب ہوا وہ نقصان میں ہوا، طریقت کی بنیاد نفس کی مخالفت پر ہے، جو نفس کے جال میں پھنسا اس پر معرفت کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔