خدمتِ خلق بڑی چیز ہے لیکن شرط یہ ہے کہ خدمت خلوص سے کی جائے نہ کہ کسی غرض سے، خدمت اور غرض کے ساتھ؟ وہ خدمت نہیں بلکہ ایک تجارت ہے۔
Share this
درویش حقیقت میں وہی شخص ہے جو کسی سے غرض نہ رکھے، درویش وہ ہے جو سب کی حاجت براری کرتا ہے، نہ احسان جتاتا ہے اور نہ معاوضہ طلب کرتا ہے۔
Share this
دنیا ایک جال ہے جو اس جال میں پھنسے گا آخر کو پریشان ہوگا۔
Share this
سیدوں کا مرتبہ بلند ہے، ان کی عزت کرنا فرض ہے اور حضرت سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کا باعث ہے۔
Share this
لوگ نادان ہیں، وہ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ دنیا چند روزہ ہے، دنیا دار دنیا کو چند روزہ نہیں سمجھتے اسی لیے تگ و دو میں لگے رہتے ہیں اور برسوں کے انتظام کرتے ہیں۔