السلام اے شاہِ دنیا شاہِ دیں
السلام اے شاہِ دنیا شاہِ دیں
السلام اے رحمتہ اللعالمين
سامنے بیٹھا ہوں میں روضہ کے آج
مجھ کو اپنے پر نہیں آتا یقیں
ہیں نشان قدموں کے جس جا آپ کے
رکھ دیا سر میں نے بھی اپنا وہیں
جو ملا مجھ کو سکونِ قلب یاں
میں نے پایا ہی نہیں ایسا کہیں
زار قبری آپ کا ارشاد ہے
اب شفاعت میری ہوگی باالیقیں
مانگ لے راسخ ہے جو کچھ مانگنا
وقت ایسا بار بار آتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.