Font by Mehr Nastaliq Web

السلام اے شاہ_دنیا شاہ_دیں

عبدالرؤف راسخؔ

السلام اے شاہ_دنیا شاہ_دیں

عبدالرؤف راسخؔ

MORE BYعبدالرؤف راسخؔ

    السلام اے شاہ دنیا شاہ دیں

    السلام اے رحمت للعالمیں

    سامنے بیٹھا ہوں میں روضہ کے آج

    مجھ کو اپنے پر نہیں آتا یقیں

    ہیں نشاں قدموں کے جس جا آپ کے

    رکھ دیا سر میں نے بھی اپنا وہیں

    جو ملا مجھ کو سکون قلب یاں

    میں نے پایا ہی نہیں ایسا کہیں

    زار قبری آپ کا ارشاد ہے

    اب شفاعت میری ہوگی با لیقیں

    مانگ لے راسخؔ ہے جو کچھ مانگنا

    وقت ایسا بار بار آتا نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے