سلامی اہلبیت مصطفیٰ محبوب یزداں ہیں
سلامی اہلبیت مصطفیٰ محبوب یزداں ہیں
شعاع مہرایماں آیۂ تطہیر قرآں ہیں
چلا جو راہ پر حسنین کی پہنچا وہ منزل پر
یہی شمع حقیت رہنمائے راہ عرفاں ہیں
انہیں کا چھوڑنا دین خدا کا چھوڑنا سمجھو
یہ دونوں سبط پیغمبر ہمارے جزوایماں ہیں
انہیں کے نام سے ہے گلشن امت کی زیبائش
گلستانِ رسالت کے یہ دونوں سروبستاں ہیں
حوادث سے رہے گی حشر تک محفوظ عالم میں
کہ امت کے جناب سید الشہدا نگہباں ہیں
روا ہوں حاجتیں گر صدق دل سے نام لے ان کا
یہ ماویٰ بیکسوں کا ہیں یہ ملجائے غریباں ہیں
تصدق اپنے نانا جان کا اے سید الشہدا
مدد فرمائیے اوراق امت کے پریشاں ہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 320)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.