Font by Mehr Nastaliq Web

سلامی اہل_بیت_مصطفیٰ محبوب_یزداں ہیں

نیرنگ کاکوروی

سلامی اہل_بیت_مصطفیٰ محبوب_یزداں ہیں

نیرنگ کاکوروی

MORE BYنیرنگ کاکوروی

    سلامی اہل بیت مصطفیٰ محبوب یزداں ہیں

    شعاع مہر آیۂ تطہیر قرآں ہیں

    چلا جو راہ پر حسنین کی پہنچا وہ منزل پر

    یہی شمع حقیت رہنمائے راہ عرفاں ہیں

    انہیں کا چھوڑنا دین خدا کا چھوڑنا سمجھو

    یہ دونوں سبط پیغمبر ہمارے جزو ایماں ہیں

    انہیں کے نام سے ہے گلشن امت کی زیبائش

    گلستان رسالت کے یہ دونوں سرو بستاں ہیں

    حوادث سے رہے گی حشر تک محفوظ عالم میں

    کہ امت کے جناب سید الشہدا نگہباں ہیں

    روا ہوں حاجتیں گر صدق دل سے نام لے ان کا

    یہ ماویٰ بیکسوں کا ہیں یہ ملجائے غریباں ہیں

    تصدق اپنے نانا جان کا اے سید الشہدا

    مدد فرمائیے اوراق امت کے پریشاں ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 320)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے