Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

طیبہ کے راہی پیارے میرا سلام کہنا

ابر شاہ وارثی

طیبہ کے راہی پیارے میرا سلام کہنا

ابر شاہ وارثی

MORE BYابر شاہ وارثی

    طیبہ کے راہی پیارے میرا سلام کہنا

    رگ رگ مری پکارے میرا سلام کہنا

    درِ مصطفیٰ پہ جاکر قدموں میں سرجھکا کر

    رو رو کے اے پیارے میرا سلام کہنا

    تجھے دور سے نظر جو آئے وہ سبز گنبد

    اور دلربا مینارے میرا سلام کہنا

    آنکھوں سے چوم جالی وہ سہانی نور والی

    حضرت کے جا دوارے میرا سلام کہنا

    قدموں کو تیرے چوموں اور گرِد تیرے گھوموں

    جاؤں میں تجھ پہ وارے میرا سلام کہنا

    بپتا میری سنانا کہیں بھول ہی نہ جانا

    کر کر کے واں نظارے میرا سلام کہنا

    روضے کے دائیں بائیں روضے کے آگے پیچھے

    پھر پھر کے خوب سارے میرا سلام کہنا

    ہوگا احسان تیرا لے جا پیغام میرا

    سن لے مرے یہ نعرے میرا سلام کہنا

    تو مثال ِابر، رو کر اور دست بستہ ہوکر

    جھک جھک کے اے پیارے میرا سلام کہنا

    مأخذ :
    • کتاب : Abr-e-Ishq (Pg. 33)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے