Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شہنشاہِ والا سلام علیکم

نا معلوم

شہنشاہِ والا سلام علیکم

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    شہنشاہِ والا سلام علیکم

    دو عالم کے آقا سلام علیکم

    تجلی مکہ سلام علیکم

    بہارِ مدینہ سلام علیکم

    شجر سے حجر تک یہی تھیں صدائیں

    نبی آ رہے ہیں سلام علیکم

    ہر ایک گل کی ٹہنی سے آواز آئی

    نبی آ رہے ہیں سلام علیکم

    تولد ہوئے جس گھڑی میرے آقا

    تو کعبہ پکارا سلام علیکم

    ہوئے جلوۂ گر کنت کنزاً سے جس دم

    تو جگ نے پکارا سلام علیکم

    تجلی یہ کتنی ہے کون و مکاں کی

    بہارِ مدینہ سلام علیکم

    پڑھا سنگ ریزوں نے کلمہ نبی کا

    بتوں نے پکارا سلام علیکم

    بجھی آگ دوزخ کی نبی کے قدم سے

    بہشت نے پکارا سلام علیکم

    براتی ہوئے انبیا اؤلیا سب

    بنے آپ دولہا سلام علیکم

    گئے عرش پر جس گھڑی میرے آقا

    خدا خود پکارا سلام علیکم

    فلک پر مبارک سلامت کا غل تھا

    وظیفہ تھا سب کا سلام علیکم

    پلٹ کر سواری جب آئی نبی کی

    ملائک نے پکارا سلام علیکم

    نہاں بزم ہستی میں ہے غلغلہ کیا

    علیم خبیر سلام علیکم

    دلوں کو بہاروں سے روشن تو فرما

    سراجا منیرا سلام علیکم

    دکھا اپنے بندوں کو جلوۂ والا

    سمیع بصیر سلام علیکم

    مدینہ میں جا کر بہ فضلِ الٰہی

    کروں پیش مجرا سلام علیکم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے