Font by Mehr Nastaliq Web

الصبح بدا من طلعتہ

نا معلوم

الصبح بدا من طلعتہ

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    مذکورہ سلام میں شامل عربی اشعار شرف الدین بوصیری کے مشہور قصیدۂ بردہ سے ماخوذ ہیں۔

    الصبح بدا من طلعتہ

    والليل دجا من و فرتہ

    سحر طاری ہوئی ہے آپ کے ماتھے کی طلعت سے

    یہ رونق رات نے پائی ہے زلفوں کی عنایت سے

    فاق الرسلا فضلا و علا

    اھدى السبلا لدلالتہ

    بزرگی میں وہ سبقت لے گئے سارے رسولوں پر

    کہ رستے دین کے روشن ہوئے ان کی ہدایت سے

    كنزالكرم مولی النعم

    ہادی الامم لشريعتہ

    خزانے بخششوں کے رحمتوں کے ملک ہیں ان کی

    ہدایت یاب ساری امتیں ان کی شریعت سے

    اذكى النسبِ اعلى الحسب

    كل العربِ فی خدمتہ

    نسب ان کا حسب ان کا بہت ارفع بہت اعلیٰ

    شرف پایا ہے سارے عالموں نے ان کی خدمت سے

    سعتِ الشجر نطق الحجر

    شق القمر باشارتہ

    شجر خدمت میں آئے پتھروں نے بات کی ان سے

    قمر شق ہوگیا ان کی انگشتِ شہادت سے

    جبريل اتى ليلۃ اسرىٰ

    والرب دعی لحضرتہ

    شبِ معراج ان کے پاس جبریل امیں آئے

    بلایا رب نے ان کو عرش پر اپنی عنایت سے

    نال الشرفا واللہ عفا

    عن ما سلفا من امتہ

    انہی کے واسطے سب شرف پائے ہیں لوگوں نے

    گناہ سب دور فرمائے ہیں رب نے ان کی امت کے

    فمحمدنا ھو سيدنا

    والعز لنا لاجابتہ

    ہمارے سید و مولیٰ محمد ہیں محمد ہیں

    کہ عزت ہے ہمارے واسطے ان کی اطاعت سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے