الصبح بدا من طلعتہ
دلچسپ معلومات
مذکورہ سلام میں شامل عربی اشعار شرف الدین بوصیری کے مشہور قصیدۂ بردہ سے ماخوذ ہیں۔
الصبح بدا من طلعتہ
والليل دجا من وفرتہ
سحر طاری ہوئی ہے آپ کے ماتھے کی طلعت سے
یہ رونق رات نے پائی ہے زلفوں کی عنایت سے
فاق الرسلا فضلا وعلا
اھدى السبلا بدلالتہ
بزرگی میں وہ سبقت لے گئے سارے رسولوں پر
کہ رستے دین کے روشن ہوئے ان کی ہدایت سے
کنز الکرم مولی النعم
ہادی الامم لشريعتہ
خزانے بخششوں کے رحمتوں کے ملک ہیں ان کی
ہدایت یاب ساری امتیں ان کی شریعت سے
ازكى النسب اعلى الحسب
کل العرب فی خدمتہ
نسب ان کا حسب ان کا بہت ارفع بہت اعلیٰ
شرف پایا ہے سارے عالموں نے ان کی خدمت سے
سعت الشجر نطق الحجر
شق القمر با شارتہ
شجر خدمت میں آئے پتھروں نے بات کی ان سے
قمر شق ہو گیا ان کی انگشت شہادت سے
جبریل اتی ليلۃ اسرىٰ
والرب دعاہ ُلحضرتہ
شب معراج ان کے پاس جبریل امیں آئے
بلایا رب نے ان کو عرش پر اپنی عنایت سے
نال الشرفا واللہ عفا
عمّا سلفا من امتہ
انہی کے واسطے سب شرف پائے ہیں لوگوں نے
گناہ سب دور فرمائے ہیں رب نے ان کی امت کے
فمحمدنا ھو سيدنا
والعز لنا لا جابتہ
ہمارے سید و مولیٰ محمدؐ ہیں محمدؐ ہیں
کہ عزت ہے ہمارے واسطے ان کی اطاعت سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.