Font by Mehr Nastaliq Web

سلام

سلام کے آغاز میں حضرت محمد پاک، اہل بیت پاک اور ائمہ اہل بیت پر درود بھیجا جاتا ہے۔ یہ ایک دعا ہوتی ہے، سلام کا معنی سلامتی ہے۔

1894 -1970

گدڑی شاہ ثالث کے نام سے معروف، ممتاز صوفی بزرگ، شاعر، مصنف اور عثمانیہ چلہ، اجمیر کے سجادہ نشیں تھے، تصوف، عرفان اور عشقِ الٰہی پر آپ کی متعدد تصانیف اور گیارہ شعری مجموعے شائع ہوئے جبکہ آپ کی تعلیمات کا بنیادی محور عشق، اخلاص اور احترامِ انسانیت تھا۔

ممتاز شاعر، ادیب، محقق اور معالج ہیں، مدینہ منورہ میں شعبۂ طب سے وابستہ ہونے کے ساتھ اردو ادب اور سماجی خدمات میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی تصنیف ’’ہم عہدِ وفا میں زندہ ہیں‘‘ شائع ہوچکی ہے جبکہ 2025ء میں انہیں ادب، طب اور سماجی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1958 -2025

بدایوں کے ممتاز نعت گو شاعر، ادیب اور معلم تھے، نعت، غزل اور نظم میں نمایاں خدمات انجام دیں جبکہ ان کی اہم تصانیف ’’محسنِ کونین‘‘، ’’انوارِ کربلا‘‘ اور ’’زادِ آخرت‘‘ ہیں۔ 2025ء میں ان کا انتقال ہوا۔

1883 -1948

معروف صوفی اور اردو، فارسی اور سرائیکی زبان کے صوفی شاعر تھے۔

-1977

درگاہ خواجہ خانون، گوالیار کے گدی نشیں اور وہاں کے معروف صوفی شاعر

1898 -1983

اردو کے ممتاز شاعر تھے، وکالت کے پیشے سے وابستہ رہے اور نوح ناروی سمیت کئی اہلِ فن سے اصلاحِ سخن لی، ان کا شعری مجموعہ "کیفِ سرمدی" جبکہ "انوارِ حقیقت" اور "انوارِ تصوف" ان کی اہم تصانیف ہیں۔

مظفرپور کے عالم، شاعر، ادیب اور ماہرِ خطاط تھے، عربی، فارسی، سنسکرت و اردو پر عبور رکھتے تھے، داروغہ سید مبارک علی طالب کے شاگرد اور ’’دیوانِ فقیر‘‘ کے مصنف تھے۔

بولیے