Sufinama

مشک عنبر کو ملا کر جو بنایا صندل

سیماب اکبرآبادی

مشک عنبر کو ملا کر جو بنایا صندل

سیماب اکبرآبادی

MORE BYسیماب اکبرآبادی

    دلچسپ معلومات

    صندل در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    مشک عنبر کو ملا کر جو بنایا صندل

    صندلیں جام میں پھونہ سمایا صندل

    اس کی ترکیب بہشتی کو نرالا پایا

    عطر فردوس سے حوروں نے بسایا صندل

    جن و انساں کے سوا ساتھ تھی حوروں سی

    میرے خواجہ کا بڑی دھوم سے آیا صندل

    نہیں ملتا ہے جو کافور پسِ مرگ تو کیا

    ہو میسر مجھے خواجہ کا خدایا صندل

    اللہ رے یہ شانِ کمالِ خواجہ

    سر پہ رضواں نے بصد فخر اٹھایا صندل

    اس کے صدقے ہوں کہ رحمت سے بسا کر جس نے

    درد دل کے لیے اکسیر بنایا صندل

    وجد میں آ گیے سب زائر خواجہ سیمابؔ

    حور نے آ کے جو درگاہ میں گایا صندل

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے