مشک_عنبر کو ملا کر جو بنایا صندل
دلچسپ معلومات
صندل در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
مشک عنبر کو ملا کر جو بنایا صندل
صندلیں جام میں پھولے نہ سمایا صندل
اس کی ترکیب بہشتی کو نرالا پایا
عطر فردوس سے حوروں نے بسایا صندل
جن و انساں کے سوا ساتھ تھی حوروں سی
میرے خواجہ کا بڑی دھوم سے آیا صندل
نہیں ملتا ہے جو کافور پس مرگ تو کیا
ہو میسر مجھے خواجہ کا خدایا صندل
اللہ رے یہ شان کمال خواجہ
سر پہ رضواں نے بصد فخر اٹھایا صندل
اس کے صدقے ہوں کہ رحمت سے بسا کر جس نے
درد دل کے لیے اکسیر بنایا صندل
وجد میں آ گئے سب زائر خواجہ سیمابؔ
حور نے آ کے جو درگاہ میں گایا صندل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.