تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "درد"
انتہائی متعلقہ نتائج "درد"
صوفی اقوال
تصوف اضطراب و بے چینی کا نام ہے جب سکون آگیا تصوف نہ رہا، طالب بے اضطراب اور بے سوزش نہیں ہوتا، کوئی عارف بغیر درد و حزن کے نہیں ہے، جب حضرت رسول اللہ دوامِ فکر اور تواصلِ حزن کے ساتھ موصوف تھے تو دوسروں کا کیا ذکر ہے۔
خواجہ معصوم سرہندی
صوفی اقوال
سچا عاشق ہو تو کوئی درد بڑا نہیں، کوئی قربانی زیادہ نہیں، کیوں کہ اس کے اندر گہری بصیرت کے ساتھ ایمان کی جلتی ہوئی لو ہوتی ہے۔
بایزید بسطامی
لغت سے متعلق نتائج
مزید نتائج "درد"
بیت
درد دل، درد جگر، کاوش دل، کاہش جاں
درد دل، درد جگر، کاوش دل، کاہش جاںاتنے آزار ہیں اور ایک کلیجہ میرا
حرماں خیرآبادی
غزل
اگر بے درد ہیں نظریں تو ہیں بے درد نالے بھیتڑپ جاتے ہیں تڑپا کر مجھے تڑپانے والے بھی
تولا حسین بدایونی
صوفی اقوال
اس عالمِ فانی کی بہترین پونجی اگر کچھ ہے تو وہ درد و اندوہ ہے اور اس دستر خوان کی سب سے عمدہ نعمت سوز و گداز ہے، اس جگہ کی بے آرمی آرام ہے اور یہاں کے سوز میں ساز ہے، یہاں پر وصل طلب کرنا دریا کو کوزے میں ڈھونڈھنا اور آفتاب کو طشتِ آب میں تلاش کرنا ہے، یہ عالمِ فانی ایک مرزعہ سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتا، یہاں پر وہاں کے لیے جس قدر افزونئی زراعت کی جائے گی ثمراتِ بے اندازہ کی امید ہے، یہ دار عمل ہے۔
اس عالمِ فانی کی بہترین پونجی اگر کچھ ہے تو وہ درد و اندوہ ہے اور
خواجہ معصوم سرہندی
صوفی اقوال
وصال کی خوشی جدائی کے درد کو قابل برداشت بنا دیتی ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو درد کون سہتا۔
وصال کی خوشی جدائی کے درد کو قابل برداشت بنا دیتی ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو درد کون سہتا۔
نا معلوم
صوفی اقوال
ہمیں ترکِ سماع کے باعث بے درد کہتے ہیں، بے درد وہ ہیں جو سماع سن کر صبر کرتے ہیں۔
ہمیں ترکِ سماع کے باعث بے درد کہتے ہیں، بے درد وہ ہیں جو سماع سن کر صبر کرتے ہیں۔
شیخ سیف الدین سرہندی
بیت
در وا کہ درد عشق تو گفتن نمی تواں
در وا کہ درد عشق تو گفتن نمی تواںایں درد دیگری کہ نہفتن نمی تواں
عبدالمؤمن
غزل
گونہ تھے واقف ذرا بھی درد کے حاصل سے ہمپھر بھی لینے آئے درد دل تری محفل سے ہم


