تلاش کا نتیجہ "असरार-ए-मोहब्बत"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
اسرار محبت کا اظہار ہے نا ممکنٹوٹا ہے نہ ٹوٹے گا قفل در خاموشی
بیدارؔ کروں کس کو میں اظہار محبتبس دل ہے مرا محرم اسرار محبت
نکل کر زلف سے پہنچوں گا کیونکر مصحف رخ پراکیلا ہوں اندھیری رات ہے اور دور منزل ہے
ڈھونڈھے اسرار خدا دل نے جو اندھا بن کررہ گیا آپ ہی پہلو میں معمہ بن کر
مہکنے کو گل داغ محبت دل میں ہے اپنےکھٹکنے کو ہے خار حسرت دیدار آنکھوں میں
عموما خانۂ دل میں محبت آ ہی جاتی ہےخودی خوداعتمادی میں بدل جائے تو بندوں کو
شکوہ ہے کفر اہل محبت کے واسطےہر اک جفائے دوست پہ شکرانہ چاہیے
جسم کا ریشہ ریشہ مچلے درد محبت فاش کرےعشق میں کاوشؔ خاموشی تو سخنوری سے مشکل ہے
محبت خوف رسوائی کا باعث بن ہی جاتی ہےطریق عشق میں اپنوں سے پردا ہو ہی جاتا ہے
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانا ہے
عجب ہیں یہ راز و نیاز محبتخفا کیوں ہوئے وہ ہیں اس پر خفا ہم
یہ آداب محبت ہے ترے قدموں پہ سر رکھ دوںیہ تیری اک ادا ہے پھیر کر منہ مسکرا دینا
رنگ لائے گا مرا سوز محبت قبر میںاستخواں ہو جائے گا شعلے کفن جل جائے گا
خدایا خیر کرنا نبض بیمار محبت کیکئی دن سے بہت برہم مزاج ناتوانی ہے
نہیں بندہ حقیقت میں سمجھ اسرار معنی کاخودی کا وہم برہم زن پچھے بے خود خدائی کر
اے شمع دل افروز شب تار محبتتجھ سے ہی ہے یہ گرمیٔ بازار محبت
تری آمادگی قاتل تبسم ہے محبت کاتوجہ گر نہیں مضمر تو قصد امتحاں کیوں ہو
لوگ کہتے ہیں محبت میں خدا ملتا ہےلیکن اپنی ہے یہ حالت کہ خدا یاد نہیں
بلا کے رنج و غم درپیش ہیں راہ محبت میںہماری منزل دل تک ہمیں اللہ پہنچائے
ہم میں اور ان میں محبت یا خدا ایسی تو ہوجو سنے وہ بول اٹھے مہر ووفا ایسی تو ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books