تلاش کا نتیجہ "आसमाँ"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
زمیں سے آسماں تک آسماں سے لا مکاں تک ہےخدا جانے ہمارے عشق کی دنیا کہاں تک ہے
زمیں ہے آسماں بھی اس کے آگےعجب برتر مدینے کی زمیں ہے
کچھ نہ ہو اے انقلاب آسماں اتنا تو ہوغیر کی قسمت بدل جائے میری تقدیر سے
دیکھ کر آسماں کو ہم تو زمیں میں گڑ گئےجب نہ کہیں جگہ ملی آپ کی بزم ناز میں
جب قدم رکھا زمیں پر آسماں پر جا پڑابارہا ہم نے کیا ہے امتحان کوئے دوست
جب نظر اس کی پڑی ہم آسماں سے گر پڑےاس کے پھرتے ہی جہاں یہ ہم سے سارا پھر گیا
بس میں ترے زمیں ہے قبضے میں آسماں ہےاے دو جہاں کے مالک میرا نشاں کہاں ہے
مجھے ناشاد کر کے آسماں راحت نہ پائے گامجھے برباد کر کے خاک چھانے گی زمیں برسوں
یہ آہیں ہیں میری یہ نالے ہیں میرےجنہیں آسماں آسماں دیکھتے ہیں
نکل کر تیرے کوچے سے گزر میرا جہاں ہوگاہزاروں آسماں ہوں گے وہاں ایک آسماں ہوگا
خواجۂ لا مکان و قدس مقامآسماں آستاں معین الدین
جو زمیں پر فراغ رکھتے ہیںآسماں پر دماغ رکھتے ہیں
دھواں آہوں کا اپنی رنگ لایااندھیرا ہو گیا ہے آسماں پر
سیاہی تیرہ بختی کی ہماریشب غم بن گئی ہے آسماں پر
وہ کیوں بگڑے مرے شور فغاں سےشکایت ان سے تھی یا آسماں سے
دل تو اور ہی مکاں میں پھرتا ہےنہ زمیں ہے نہ آسماں ہے یاد
سرگرم قتل کب بت نا مہرباں نہیںپیاسا مرے لہو کا فقط آسماں نہیں
شب غم دیکھتا ہوں اٹھ کے ہر باروہی ہے یا کوئی اور آسماں ہے
باغ عالم میں ہمیں پھولنے پھلنے نہ دیاآسماں نے کوئی ارماں نکلنے نہ دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books