تلاش کا نتیجہ "चार-यार"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کس طرح چھوڑ دوں اے یار میں چاہت تیریمیرے ایمان کا حاصل ہے محبت تیری
ہرے کپڑے پہن کر پھر نہ جانا یار گلشن میںگلوئے شاخ گل سے خون ٹپکے گا شہادت کا
رفتار یار کا اگر انداز بھول جائےگلشن میں خاک اڑاتی نسیم سحر پھرے
نہ فقط یار بن شراب ہے تلخعیش و آرام و خورد و خواب ہے تلخ
حجاب رخ یار تھے آپ ہی ہمکھلی آنکھ جب کوئی پردا نہ دیکھا
محفل عشق میں جو یار اٹھے اور بیٹھےہے وہ ملکہ کہ سبکبار اٹھے اور بیٹھے
مجھ سے لگے ہیں عشق کی عظمت کو چار چاندخود حسن کو گواہ کئے جا رہا ہوں میں
اسیر حلقہ گیسوئے یار ہم بھی ہیںکسی کے تیر نظر کے شکار ہم بھی ہیں
ایک دن ایسا بھی ہوگا انتظار یار میںنیند آ جائے گی دروازہ کھلا رہ جائے گا
خیال یار سلامت تجھے خدا رکھےترے بغیر کبھی گھر میں روشنی نہ ہوئی
نادرؔ فراق یار میں مجنوں تو بن گیاخانہ بہ دوش بیٹھ کہیں تیرا گھر بھی ہے
عاشقوں کے ہوں گے راہ یار میں کیا کیا ہجومشوق جن کو کارواں در کارواں لے جائے گا
گو ہوئے فرقت کبھی تو کیا جمال یار سےدم بدم ان کی محبت دل میں گھر پاتی رہی
جسے تم غیر سمجھے ہو اسے ہم یار کہتے ہیںجہاں کو ہم سراسر جلوۂ دیدار کہتے ہیں
وصال یار جب ہوگا ملا دے گی کبھی قسمتطبیعت میں طبیعت کو دل و جاں میں دل و جاں کو
نگاہ یار جسے آشنائے راز کرےوہ اپنی خوبیٔ قسمت پہ کیوں نہ ناز کرے
کئے مجھ پہ احساں غم یار نےہمیشہ کو نیچی نظر ہو گئی
جبین یار سے افشاں کی دیکھی ذرہ افشانیخوشی کے پھول جھڑتے ہیں چراغ ماۂ انور سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books