تلاش کا نتیجہ "दर्द-ए-मोहब्बत"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
جسم کا ریشہ ریشہ مچلے درد محبت فاش کرےعشق میں کاوشؔ خاموشی تو سخنوری سے مشکل ہے
نکل کر زلف سے پہنچوں گا کیونکر مصحف رخ پراکیلا ہوں اندھیری رات ہے اور دور منزل ہے
مہکنے کو گل داغ محبت دل میں ہے اپنےکھٹکنے کو ہے خار حسرت دیدار آنکھوں میں
عموما خانۂ دل میں محبت آ ہی جاتی ہےخودی خوداعتمادی میں بدل جائے تو بندوں کو
شکوہ ہے کفر اہل محبت کے واسطےہر اک جفائے دوست پہ شکرانہ چاہیے
محبت خوف رسوائی کا باعث بن ہی جاتی ہےطریق عشق میں اپنوں سے پردا ہو ہی جاتا ہے
حجاب رخ یار تھے آپ ہی ہمکھلی آنکھ جب کوئی پردا نہ دیکھا
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانا ہے
دردؔ کے دل کو بنا مخزن فوارۂ نورمیری تاریکیٔ قسمت کے اجالے ساقی
عجب ہیں یہ راز و نیاز محبتخفا کیوں ہوئے وہ ہیں اس پر خفا ہم
کچھ ایسا درد شور قلب بلبل سے نکل آیاکہ وہ خود رنگ بن کر چہرۂ گل سے نکل آیا
یہ آداب محبت ہے ترے قدموں پہ سر رکھ دوںیہ تیری اک ادا ہے پھیر کر منہ مسکرا دینا
کیا سیر سب ہم نے گلزار دنیاگل دوستی میں عجب رنگ و بو ہے
رنگ لائے گا مرا سوز محبت قبر میںاستخواں ہو جائے گا شعلے کفن جل جائے گا
بیدارؔ کروں کس کو میں اظہار محبتبس دل ہے مرا محرم اسرار محبت
خدایا خیر کرنا نبض بیمار محبت کیکئی دن سے بہت برہم مزاج ناتوانی ہے
درد دل اول تو وہ عاشق کا سنتے ہی نہیںاور جو سنتے ہیں تو سنتے ہیں فسانے کی طرح
پھر درد جدائی کا جھگڑا نہ رہے کوئیہم نام ترا لے کر مر جائیں تو اچھا ہو
اے شمع دل افروز شب تار محبتتجھ سے ہی ہے یہ گرمیٔ بازار محبت
عشق کا درد بے دوا ہے یہجانے تیری بلا کہ کیا ہے یہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books