تلاش کا نتیجہ "बयान-ए-हाल-ए-दर्द-ए-दिल"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
نکل کر زلف سے پہنچوں گا کیونکر مصحف رخ پراکیلا ہوں اندھیری رات ہے اور دور منزل ہے
دردؔ کے دل کو بنا مخزن فوارۂ نورمیری تاریکیٔ قسمت کے اجالے ساقی
نہ پوچھ حال شب غم نہ پوچھ اے پرنمؔبہائے جاتے ہیں آنسو بہائے جاتے ہیں
حال دل ہے کوئی خواب آور فسانہ تو نہیںنیند ابھی سے تم کو اے یاران محفل آ گئی
کس طرح حال دل کہوں اس گل سے باغ میںپھرتی ہے اس کے ساتھ تو ہر دم صبا لگی
ہے عالم خواب حال دنیادیکھے گا جو چشم وا کرے گا
درد دل اول تو وہ عاشق کا سنتے ہی نہیںاور جو سنتے ہیں تو سنتے ہیں فسانے کی طرح
بیان درد آگیں ہے کہے گا جا کے کیا قاصدحدیث آرزو میری پریشاں داستاں میری
حجاب رخ یار تھے آپ ہی ہمکھلی آنکھ جب کوئی پردا نہ دیکھا
فرہاد کس امید پہ لاتا ہے جوئے شیرواں خون کی ہوس ہے نہیں آرزوئے شیر
کس کو سناؤں حال غم کوئی غم آشنا نہیںایسا ملا ہے درد دل جس کی کوئی دوا نہیں
قیامت آ چکی دیدار حق ہوا سب کوہم اب تلک بھی ترا انتظار رکھتے ہیں
کون ہے کس سے کروں درد دل اپنا اظہارچاہتا ہوں کہ سنو تم تو کہاں سنتے ہو
کچھ ایسا درد شور قلب بلبل سے نکل آیاکہ وہ خود رنگ بن کر چہرۂ گل سے نکل آیا
کدورت دل معشوق گل عذار ہوں میںہوا اڑا نہ سکے جس کو وہ غبار ہوں میں
مہکنے کو گل داغ محبت دل میں ہے اپنےکھٹکنے کو ہے خار حسرت دیدار آنکھوں میں
سجا کر لخت دل سے کشتیٔ چشم تمنا کوچلا ہوں بارگاہ عشق میں لے کر یہ نذرانہ
جسم کا ریشہ ریشہ مچلے درد محبت فاش کرےعشق میں کاوشؔ خاموشی تو سخنوری سے مشکل ہے
داستان غم دل ان کو سنائی نہ گئیبات بگڑی تھی کچھ ایسی کہ بنائی نہ گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books