تلاش کا نتیجہ "arsh-nasheman"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
مرے نشیمن میں شان قدرت کے سارے اسباب ہیں مہیاہوا صفائی پہ ہے مقرر چراغ بجلی جلا رہی ہے
کیسی بہار کیسا نشیمن کہاں کے گلروتے ہیں بال و پر مجھے اور بال و پر کو میں
سب کچھ خدا نے مجھ کو دیا عرشؔ بے طلبدختر کی آرزو نہ تمنا پسر کی ہے
اے عرشؔ آؤ خاک میں دلی کے سو رہیںمٹ کر بھی خواب گاہ یہ اہل ہنر کی ہے
لئے پھرتی ہے اشکوں کی روانیرواں ہوں کشتی آب رواں پر
وہ مجنوں کی تصویر پر پوچھناتری کس کے غم میں یہ صورت ہوئی
گلے آ کے مل لیجیے عید ہےزمانہ ہوا ایک مدت ہوئی
سیاہی تیرہ بختی کی ہماریشب غم بن گئی ہے آسماں پر
درد کی صورت اٹھا آنسو کی صورت گر پڑاجب سے وہ ہمت نہیں کسی بل نہیں طاقت نہیں
تو وہ گل رعنا ہے جو آ جائے چمن میںجھوما کریں اک وجد کے عالم میں شجر بھی
اس نے لکھا خط میں یہ شکوہ نہ کرنا جور کاہم نے لکھ بھیجا ہے اتنا اپنی یہ عادت نہیں
تم قبر پر آئے ہو مری پھول چڑھانےمجھ پر ہے گراں سایۂ برگ گل تر بھی
پھر وہ آ جاتا کسی دن قبر پراک نشان بے نشانی اور ہے
گل گیر کا خطر تو پتنگوں کی ہے خلشآفت میں جان شام سے شمع سحر کی ہے
گھیرے ہوئے کشتی کو ہے طوفاں بھی بھنور بھیحاصل ہے مجھے گھر بھی یہاں لطف سفر بھی
وہ لوگ منزل پیری میں ہیں جو آئے ہوئےخیال قبر میں بیٹھے ہیں سر جھکائے ہوئے
نہ ہوتی دل میں الفت اپنی کیوں قاتل کے ابرو کیکہ مجھ کو تو قتیل خنجر سفاک ہونا تھا
ہوا گل مری زندگی کا چراغنمایاں جو شام مصیبت ہوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books