تلاش کا نتیجہ "be-diin"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
نہیں دین ودنیا کا ہوش اب ہوں، ہجر میں تیری جاں بلبمجھے کاٹے کھاتا ہے اپنا گھر نا ادھر کا رہا نا ادھر کا رہا
ایک دن وہ میرے گھر ہے ایک دن وہ اس کے گھرغیر کی قسمت بھی ہے میرے مقدر کا جواب
لذتیں دیں غافلوں کو قاسم ہشیار نےعشق کی قسمت ہوئی دنیا میں غم کھانے کی طرح
اگر چاہوں نظام دہر کو زیر و زبر کر دوںمرے جذبات کا طوفاں زمیں سے آسماں تک ہے
اسے چاند سورج سے تشبیہ کیا دوںجو ہے رشک شمس و قمر اللہ اللہ
میں وہ صاف ہی نہ کہہ دوں جو ہے فرق مجھ میں تجھ میںترا درد درد تنہا مرا غم غم زمانہ
تیرے غم نے یہ دن دکھایا مجھےکہ مجھ سے ہی آخر چھڑایا مجھے
ایک دن ایسا بھی ہوگا انتظار یار میںنیند آ جائے گی دروازہ کھلا رہ جائے گا
آہ جس دن سے آنکھ تجھ سے لگیدل پہ ہر روز اک نیا غم ہے
کیسے کہہ دوں کہ غیر سے ملیےان کہی تو کہی نہیں جاتی
دن انتظار کا تو کٹا جس طرح کٹالیکن کسو طرح نہ کٹی رات رہ گئی
بن جائے گا اللہ کا گھر خود ہی کسی دنفی الحال فناؔ کو صنم خانہ کہیں گے
تجھ سے ملنے کا بتا پھر کون سا دن آئے گاعید کو بھی مجھ سے گر اے میری جاں ملتا نہیں
یہ آداب محبت ہے ترے قدموں پہ سر رکھ دوںیہ تیری اک ادا ہے پھیر کر منہ مسکرا دینا
ایک دن تجھ کو دکھاؤں گا میں ان خوباں کودعویٔ یوسفی کرتے تو ہیں اظہار بہت
نوح کا طوفاں تو کچھ دن رہ کے آخر ہو گیااور مری کشتی ابھی تک عشق کے دریا میں ہے
دین و مذہب سے ترے عاشق کو اب کیا کام ہےوہ سمجھتا ہی نہیں کیا کفر کیا اسلام ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books