تلاش کا نتیجہ "bhii"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
عنادل بھی کلیاں بھی گل بھی صبا بھییہ صحبت ہے ہنسنے ہنسانے کے قابل
یہ عشق کی ہے سرکار احقرؔ غصہ بھی یہاں ہے پیار بھی ہےہر زخم جگر کے پھاہے میں کافور بھی ہے زنگار بھی ہے
گھیرے ہوئے کشتی کو ہے طوفاں بھی بھنور بھیحاصل ہے مجھے گھر بھی یہاں لطف سفر بھی
حسین بھی ہوں خوش آواز بھی فرشتۂ قبرکٹی ہے عمر حسینوں سے گفتگو کرتے
عشق کی ابتدا بھی تم حسن کی انتہا بھی تمرہنے دو راز کھل گیا بندے بھی تم خدا بھی تم
افسردگی بھی رخ پہ ہے ان کے نکھار بھیہے آج گلستاں میں خزاں بھی بہار بھی
غم عشق سے سرگراں اور بھی ہیںجہاں ہم ہیں شاید وہاں اور بھی ہیں
رکھتے ہیں دشمنی بھی جتاتے ہیں پیار بھیہیں کیسے غم گسار مرے غم گسار بھی
امتحاں گاہ وفا میں تو بھی چل میں بھی چلوںآج اے شمشیر قاتل میں نہیں یا تو نہیں
اس آئینہ رو کے وصل میں بھی مشتاق بوس و کنار رہےاے عالم حیرت تیرے سوا یہ بھی نہ ہوا وہ بھی نہ ہوا
کثرت امید بھی عیش آفریں ہونے لگیانتظار یار بھی راحت فزا ہونے لگا
گھر گھر تجلیاں ہیں طلب گار بھی تو ہوموسیٰ سا کوئی طالب دیدار بھی تو ہو
جاگتے کا خواب سمجھو ورنہ دنیا ہے بھی کیااس کی حسرت ہے بھی کیا اس کی تمنا ہے بھی کیا
اسیر حلقہ گیسوئے یار ہم بھی ہیںکسی کے تیر نظر کے شکار ہم بھی ہیں
جور و جفا کا مجھ سے گلہ بھی نہ ہو سکےپاس ادب سے ترک جفا بھی نہ ہو سکے
صبا کی طرح رہا میں بھی کو بہ کو پھرتاہمارے دل سے بھی اس گل کی جستجو نہ گئی
معصومئ جمال کو بھی جن پہ رشک ہےایسے بھی کچھ گناہ کئے جا رہا ہوں میں
میں جیا بھی دنیا میں اور جان بھی دے دییہ نہ کھل سکا لیکن آپ کی خوشی کیا تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books