تلاش کا نتیجہ "deewan e urdu khwaja meer dard khwaja meer dard ebooks"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
پوچھا میں درد سے کہ بتا تو سہی مجھےاے خانماں خراب ہے تیرے بھی گھر کہیں
آ پھنسوں میں بتوں کے دام میں یوںدردؔ یہ بھی خدا کی قدرت ہے
ایک ایمان ہے بساط اپنینہ عبادت نہ کچھ ریاضت ہے
لیکن اس کو اثر خدا جانےنہ ہوا ہوگا یا ہوا ہوگا
ڈھونڈھتے ہیں آپ سے اس کو پرےشیخ صاحب چھوڑ گھر ،باہر چلے
جان سے ہو گئے بدن خالیجس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا
حجاب رخ یار تھے آپ ہی ہمکھلی آنکھ جب کوئی پردا نہ دیکھا
دیکھیے اب کے غم سے جی میرانہ بچے گا بچے گا کیا ہوگا
خدا جانے کیا ہوگا انجام اس کامیں بے صبر اتنا ہوں وہ تند خو ہے
نے گل کو ہے ثبات نہ ہم کو ہے اعتبارکس بات پر چمن ہوس رنگ و بو کریں
نالہ فریاد آہ اور زاریآپ سے ہو سکا سو کر دیکھا
کیا سیر سب ہم نے گلزار دنیاگل دوستی میں عجب رنگ و بو ہے
وابستہ ہے ہمیں سے گر جبر ہے و گر قدرمجبور ہیں تو ہم ہیں مختار ہیں تو ہم ہیں
اپنے ہاتھوں کے بھی میں زور کا دیوانہ ہوںرات دن کشتی ہی رہتی ہے گریبان کے ساتھ
عشق ہرچند مری جان سدا کھاتا ہےپر یہ لذت تو وہ ہے جی ہی جسے پاتا ہے
باغ جہاں کے گل ہیں یا خار ہیں تو ہم ہیںگر یار ہیں تو ہم ہیں اغیار ہیں تو ہم ہیں
ہمیں تو باغ تجھ بن خانۂ ماتم نظر آیاادھر گل پھاڑتے تھے جیب روتی تھی ادھر شبنم
دردؔ کے دل کو بنا مخزن فوارۂ نورمیری تاریکیٔ قسمت کے اجالے ساقی
عشق کا درد بے دوا ہے یہجانے تیری بلا کہ کیا ہے یہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books