تلاش کا نتیجہ "fitna-e-hashr"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
سرو گلشن ہو صنوبر ہو کہ ہو فتنۂ حشرسچ تو یہ ہے کہ غضب وہ قد بالا دیکھا
داور حشر یہ ہے حشر میں ارماں مجھ کوبدلے جنت کے ملے کوچۂ جاناں مجھ کو
بہ روز حشر حاکم قادر مطلق خدا ہوگافرشتوں کے لکھے اور شیخ کی باتوں سے کیا ہوگا
جی میں آتی ہے نئے فتنے اٹھاتے جائیےدل کے ذرے خاک گلشن میں ملاتے جائیے
حشر میں قاتل نے دیکھی ہے لہو کی کوئی چھینٹسوئے دامن کیوں جھکی ہے آنکھ شرمائی ہوئی
جاتے جاتے عرصہ گاہ حشر تک جو حال ہواٹھتے اٹھتے قبر میں سو فتنۂ محشر اٹھے
بلا ہے قبر کی شب اس سے بڑھ کے حشر کے دننہ آؤں ہوش میں اتنی مجھے پلا دینا
حشر کے دن امتحاں پیش خدا دونوں کا ہےلطف ہے انکی جفا میری وفا سے کم رہے
میں خفا ہو کے جب اٹھا تو وہ بولے کوثرؔفتنۂ حشر نے چومے دم رفتار قدم
ایمان دے کے مول لیا عشق فتنہ گربازی لگا کے جیت کا گھر دیکھتے رہے
نظر افزوزئی شمع تجلی اے زہے قسمتکہاں بزم جمال ان کی کہاں پروانگی اپنی
اے شمع دل افروز شب تار محبتتجھ سے ہی ہے یہ گرمیٔ بازار محبت
دکھا مجھ کو دیدار اے گلعذارتجھے اپنے باغ ارم کی قسم
اے شب فرقت نہ آئی تجھ کو شرمغیر کے گھر جا کے منہ کالا کیا
اے اسیران قفس آنے کو ہے فصل خزاںچار دن میں اور گلشن کی ہوا ہو جائے گی
اے بہار گلشن ناز و نزاکت ہر طرفتیرے آنے سے ہوئی ہے اور بھی بستاں میں دھوم
صدقے اے قاتل ترے مجھ تشنۂ دیدار کیتشنگی جاتی رہی آب دم شمشیر سے
مرید پیر مے خانہ ہوئے قسمت سے اے ناصحنہ جھاڑیں شوق میں پلکوں سے ہم کیوں صحن مے خانہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books