تلاش کا نتیجہ "gair"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
گر کسی غیر کو فرماؤ گے تب جانو گےوے ہمیں ہیں کہ بجا لاویں جو ارشاد کرو
ہو رہا ہے غیر مجھ سے بد گماںہنس رہی ہے پاک دامانی مری
غیر کے گھر میں بھی راقمؔ آج تم ہوتے چلوایک چھچھوندر چھوڑ کر کچھ گل کھلاتے جائیے
میں نے پوچھا غیر کے گھر آپ کیا کرتے رہےہنس کے فرمایا تمہارا راستا دیکھا کئے
گر عاشق صادق ہے اس کا مت الفت تو غیر سے جوڑظلم کرے یا ستم کرے تو عشق سے اس کے منہ مت موڑ
گر بڑے مرد ہو تو غیر کو یاں جا دیجےاس کو کہہ دیکھیے کچھ یا مجھے اٹھوا دیجے
ایک دن وہ میرے گھر ہے ایک دن وہ اس کے گھرغیر کی قسمت بھی ہے میرے مقدر کا جواب
مجھ کو تم کو غیر نے رسوا کیاکہہ بھی دو اچھا کیا اچھا کیا
ہر جگہ جب تمہیں ہو غیر نہیںدونوں عالم میں برملا ہو تم
اب غیر سے بھی تیری ملاقات رہ گئیسچ ہے کہ وقت جاتا رہا بات رہ گئی
وہ سر اور غیر کے در پر جھکے توبا معاذ اللہکہ جس سر کی رسائی تیرے سنگ آستاں تک ہے
غیر منہ تکتا رہا میں عرض مطلب کر چکامجھ سے ان سے آنکھوں آنکھوں میں اشارہ ہو گیا
تیری محفل سے اٹھاتا غیر مجھ کو کیا مجالدیکھتا تھا میں کہ تو نے بھی اشارہ کر دیا
کیسے کہہ دوں کہ غیر سے ملیےان کہی تو کہی نہیں جاتی
غیر کے سو ناز تم پر اور مجھ پر آپ کےآپ دبتے جائیے مجھ کو دباتے جائیے
جز تیرے نہیں غیر کو رہ دل کے نگر میںجب سے کہ ترے عشق کا یاں نظم و نسق ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books