تلاش کا نتیجہ "khote"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
ہم سے کہتے ہیں کریں گے آج اظہار کرماس سے کچھ مطلب نہیں محفل میں تو ہو یا نہ ہو
کہتے ہیں مہک کر گل مضمون مناقبپھولوں میں ریاضؔ آپ کے خوشبوئے علی ہے
رنگ دست آویز الفت دیکھ کہتی ہے حنااب تو ہاتھوں ہاتھ سودا تجھ سے جاناں بن گیا
نہیں یہ کہتا میں تجھ سے قاصد کہ ان سے بے وقت حال کہہ دےمگر جو پہلو نظر سے گزرے تو اس سے پہلو تہی نہ کرنا
ہر ناز ترا یہ کہتا ہے ہر ایک ادا سے ظاہر ہےکہنے کو ترا عاشق ہوں مگر تو اور نہیں میں اور نہیں
جسے تم غیر سمجھے ہو اسے ہم یار کہتے ہیںجہاں کو ہم سراسر جلوۂ دیدار کہتے ہیں
میری سندرتا کے گہنے چھین کے وہ کہتا ہے مجھ سےوہ انسان بہت اچھا ہے جو ہر حال میں خوش رہتا ہے
اہل عالم کہتے ہیں جس کو شہنشاہ سخنمیں بھی ہوں شاگرد کوثرؔ اس جگت استاد کا
اسی کو کامیاب دید کہتے ہیں نظر والےوہ عاشق جو ہلاک حسرت دیدار ہو جائے
تم کو کہتے ہیں کہ عاشق کی فغاں سنتے ہویہ تو کہنے ہی کی باتیں ہیں کہاں سنتے ہو
جسے کہتے ہیں موت اک بے خودی کی نیند ہے شائقؔپریشانی ہے جس کا نام وہ ہے زندگی اپنی
کوئی اس کا ہو گریباں گیر یہ کہتا نہیںباغباں دامان گل کو گل پہ کیوں کھینچے ہیں آپ
چتربھج نام ہے اس کا کہ جس کو واسدیو کہتےچھبیلی چھب او دامودر کی تربھنگی پیاری ہے
ہر اک ادا کو تری لا جواب کہتے ہیںستم کو بھی کرم بے حساب کہتے ہیں
کہتا ہے نالہ آہ سے دیکھیں تو کون جلداس شوخ سنگ دل میں کرے تو ہے گھر کہ ہم
وہ کہ اک مدت تلک جس کو بھلا کہتا رہاآہ اب کس منہ سے ذکر اس کی برائی کا کروں
خدا جانے کہتا ہوں مستی میں کیاخدا جانے بکتا ہوں کیا جوش میں
لوگ کہتے ہیں محبت میں خدا ملتا ہےلیکن اپنی ہے یہ حالت کہ خدا یاد نہیں
سنبھل جاؤ چمن والو خطر ہے ہم نہ کہتے تھےجمال گل کے پردے میں شرر ہے ہم نہ کہتے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books