تلاش کا نتیجہ "kulliyat e hasrat mohani hasrat mohani ebooks"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
بڑی درگاہ کا سائل ہوں حسرتؔبڑی امید ہے میری بڑا دل
رائیگاں حسرتؔ نہ جائے گا مرا مشت غبارکچھ زمیں لے جائے گی کچھ آسماں لے جائے گا
ترے کرم کا سزاوار تو نہیں حسرتؔاب آگے تیری خوشی ہے سرفراز کرے
نہ آئیں گے وہ حسرتؔ انتظار شوق میں یو نہیںگزر جائیں گے ایام بہار آہستہ آہستہ
ترے غم کو دنیا میں اے جان عالمکوئی روح محروم راحت نہیں ہے
کچھ خبر ہے تجھ کو اے آسودۂ خواب لحدشب جو تیری یاد میں ہم تا سحر رویا کئے
نہ پہنچے گی کبھی کیا گوش گل تکقفس سے اڑ کے فریاد عنادل
بام پر آنے لگے وہ سامنا ہونے لگااب تو اظہار محبت برملا ہونے لگا
نہ چھیڑ اے ہم نشیں کیفیت صہبا کے افسانےشراب بے خودی کے مجھ کو ساغر یاد آتے ہیں
جفا کاری ہے تسلیم ستم بھینہ ہوگا تابع جور و جفا دل
پہلے تو خون میرا بہایا خوشی خوشیپھر کیا وہ خود ہی سوچے کہ پچھتا کے رہ گئے
الٰہی رنگ یہ کب تک رہے گا ہجر جاناں میںکہ روز بے دلی گزرا تو شام انتظار آئی
ملامت ہی لکھی ہے سربسر کیامری قسمت میں تیرے پاسباں سے
وہیں سے یہ آنسو رواں ہیں جو دل میںتمنا کا پوشیدہ ہے اک خزینہ
دل ربائی کا بھی کچھ کچھ ڈھب انہیں آنے لگابات مطلب کی اشاروں میں ادا کرنے لگے
جلائے شوق سے آئینۂ تصویر خاطر میںنمایاں ہو چلا روئے نگار آہستہ آہستہ
کثرت امید بھی عیش آفریں ہونے لگیانتظار یار بھی راحت فزا ہونے لگا
پڑھ کے تیرا خط مرے دل کی عجب حالت ہوئیاضطراب شوق نے اک حشر برپا کر دیا
لگا کر آنکھ اس جان جہاں سےنہ ہوگا اب کسی سے آشنا دل
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books