تلاش کا نتیجہ "qsimat-e-shaa.ir-e-siimaab-sifat"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
وہ اے سیمابؔ کیوں سرگشتۂ تسنیم و جنت ہومیسر جس کو سیر تاج اور جمنا کا ساحل ہے
نظر افزوزئی شمع تجلی اے زہے قسمتکہاں بزم جمال ان کی کہاں پروانگی اپنی
بلبل صفت اے گل بدن اس باغ میں ہر صبحتیری بہارستان کا دیوانہ ہوں دیوانہ ہوں
سیمابؔ کوئی مرتبہ منصور کا نہ تھالفظ خودی کی شرح نہ مشہور کر دیا
نیند آ آ کر اچٹ جاتی ہے تیری یاد میںتار بستر نشتر آغوش ہے تیرے بغیر
ہم تلخیٔ قسمت سے ہیں تشنہ لب بادہگردش میں ہے پیمانہ پیمانے سے کیا کہئے
اجالا ہو تو ڈھونڈوں دل بھی پروانوں کی لاشوں میںمری بربادیوں کو انتظار صبح محفل ہے
میں جیا بھی دنیا میں اور جان بھی دے دییہ نہ کھل سکا لیکن آپ کی خوشی کیا تھی
سیمابؔ کو شگفتہ نہ دیکھا تمام عمرکم بخت جب ملا ہمیں غم آشنا ملا
جلوۂ ہر روز جو ہر صبح کی قسمت میں تھااب وہ اک دھندلا سا خواب دوش ہے تیرے بغیر
زندگی جس میں سانس لیتی تھیوہ زمانہ خیال و خواب ہے آج
دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میںاک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
نسیم صبح گلشن میں گلوں سے کھیلتی ہوگیکسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگی
سیمابؔ کی سرمستی اور غم کدۂ ہستیدیوانہ ہے دیوانہ دیوانے سے کیا کہئے
وہ میرے سر کو ٹھکراتے ہیں سجدوں سے خفا ہو کرجبیں سے میری پیوستہ ہے ان کا آستاں پھر بھی
دنیا ہے خواب حاصل دنیا خیال ہےانسان خواب دیکھ رہا ہے خیال میں
مصلحت یہ ہے خودی کی غفلتیں طاری رہیںجب خودی مٹ جائے گی بندہ خدا ہو جائے گا
کیوں یہ خدا کے ڈھونڈنے والے ہیں نامرادگزرا میں جب حدود خودی سے خدا ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books