تلاش کا نتیجہ "shab-e-firaaq"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
شب وصال بیان غم فراق عبثفضول ہے گلۂ زخم التیام کے بعد
ایک شب تو بیٹھ میرے حلقۂ آغوش میںیار مہ پیکر قدم ہالے سے مت باہر اٹھا
شب مرا شور گریہ سن کے کہامیں تو اس غل میں سو نہیں سکتا
کچھ آوازیں آتی ہیں سنسان شب میںاب ان سے بھی خالی بیاباں ہوئے ہیں
روز و شب کس طرح بسر میں کروںغم ترا اب تو جی ہی کھاتا ہے
مشترک شب سے ہوا خون جگر اشکوں میںرات سے رنگ بدلنے لگے آنسو اپنا
وصل کی شب ہو چکی رخصت قمر ہونے لگاآفتاب روز محشر جلوہ گر ہونے لگا
بلا ہے قبر کی شب اس سے بڑھ کے حشر کے دننہ آؤں ہوش میں اتنی مجھے پلا دینا
وصل میں گیسوئے شب گوں نے چھپائی عارضلیلۃ القدر میں کیوں چاند نکلنے نہ دیا
اے شمع دل افروز شب تار محبتتجھ سے ہی ہے یہ گرمیٔ بازار محبت
تیرے فراق میں ہر وقت آہ کرتا ہوںتیرے لیے جوانی تباہ کرتا ہوں
میں وہ صاف ہی نہ کہہ دوں جو ہے فرق مجھ میں تجھ میںترا درد درد تنہا مرا غم غم زمانہ
برس خدا کے لیے مجھ پر اے سحاب کرمکہ تیری آس پہ پھر اک گناہ کرتا ہوں
ضبط غم فراق کی مجبوریاں نہ پوچھدل میں کسی کو یاد کیا اور رو لیے
کیوں میں فراق یار میں آہ و فغاں کروںکوثرؔ دل حزیں جرس کارواں نہیں
فراق میں ہیں ہم انداز دل کا پائے ہوئےیہ وہ چراغ ہے جلتا ہے بے جلائے ہوئے
زیست میری اور یہ ایام فراقاے امید وصل تیرا کام ہے
رو کے فرماتے ہیں وہ شب کو جو ہم یاد آئےگوشۂ قبر میں سوتے ہیں جگانے والے
جل ہی گیا فراق تو آتش سے ہجر کیآنکھوں میں مری رہ نہ سکا یارو انتظار
نادرؔ فراق یار میں مجنوں تو بن گیاخانہ بہ دوش بیٹھ کہیں تیرا گھر بھی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books