تلاش کا نتیجہ "sitam-o-jaur-o-jafaa"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
جور و جفا کا مجھ سے گلہ بھی نہ ہو سکےپاس ادب سے ترک جفا بھی نہ ہو سکے
ترا ترک ستم بھی اک ستم ہے یہ ستم کیساتری ترک جفا بھی اک جفا ہے یہ جفا کیوں ہے
تم جور و جفا کرو جو چاہوان باتوں پہ کب مجھے نظر ہے
ہیں خجل قوس وہلال وخنجرو تیغ ستمقاتل عالم ہے تیری ابرو پرخم نہیں
جفا کاری ہے تسلیم ستم بھینہ ہوگا تابع جور و جفا دل
اترا وہ خمار بادۂ غم رندوں کو ہوا ادراک ستمکھلنے کو ہے مے خانے کا بھرم اب پیر مغاں کی خیر نہیں
ستم کو چھوڑ بد اچھا برا بدنام دنیا میںجفا کے ساتھ تیرا نام اے قاتل نکلتا ہے
میری زباں پہ شکوۂ اہل ستم نہیںمجھ کو جگا دیا یہی احسان کم نہیں
جفا و جور کے صدقے تصدق بر زبانی پرسناتے ہیں وہ لاکھوں بے نقط اس بے دہانی پر
ان کے ستم بھی سہہ کے نہ ان سے کیا گلہکیوں جبر اختیار کیا ہائے کیا کیا
اس ستم پیشہ مہر دشمن کیمیرے اوپر اگر جفا ہے یہ
نہیں اس میں تو غیر از جور لیکنمجھے کیا جانے کیا آئی ادا خوش
جفا و جور کیوں مجھ کو نہ راس آئیں محبت میںجفا و جور کے پردے میں پنہاں مہربانی ہے
اس نے لکھا خط میں یہ شکوہ نہ کرنا جور کاہم نے لکھ بھیجا ہے اتنا اپنی یہ عادت نہیں
ستم کرتے مل کر تو پھر لطف تھاجدائی میں کیا آزمایا مجھے
اپنے ہاتھوں کے بھی میں زور کا دیوانہ ہوںرات دن کشتی ہی رہتی ہے گریبان کے ساتھ
یوں مجھ پہ جفا ہزار کیجوپر غیر کو تو نہ پیار کیجو
ہلاک تیغ جفا یا شہید ناز کرےترا کرم ہے جسے جیسے سرفراز کرے
اہل جفا نے پھر نہ اٹھایا جفا سے ہاتھلذت شناس ظلم و ستم دیکھ کر مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books